ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہاہے کہ ری پبلیکن سے ڈیموکریٹس کے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ سے امریکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ امریکہ اسوقت قرض کے نیچے دب کر رہ گيا ہے۔ ادھر کانگریس کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ بحران اوبامہ نے خود پیدا کیا ہے جس پر کانگریس کے اسپیکر نے کہا کہ بحران اوبامہ نے خود پیدا کیا ہے۔ انہیں جنوری میں ہی آگاہ کردیا تھاکہ قرض کی حد نہیں بڑھنے دیں گے۔ امریکہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ٹرپل اے ہوچکی ہے۔ امریکہ میں کریڈٹ کارڈز پر سود کی شرح بڑھ رہی ہے۔ قرض کی صورت حال پر سیاسی سمجھوتا کرنا پڑے گا لیکن سمجھوتے کو ایک گندا لفظ بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ قرض کی آخری حد میں چھ ماہ کی توسیع سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، کیونکہ چھ ماہ بعد امریکہ پھر اسی حالت میں کھڑا ہوگا۔ اگردیوالیہ ہوگئے تو لوگوں کو سوشل سیکیورٹی کے چیکس دینے اور مریضوں کے علاج کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ امریکی کانگریس کے اسپیکر اور ری پبلیکن رہنما جان بینر نے کہا کہ بحران کی صورت حال خود امریکی صدر نے پیدا کی ہے۔ انہیں جنوری میں ہی آگاہ کردیا تھاکہ قرض کی حد کو نہیں بڑھنے دیں گے۔ ادھر امریکی صدر نے عوا سے کہا ہے کہ وہ امریکی کانگریس پر دباؤ ڈالیں۔ .............
169